کتنے فیصد پاکستانی آصف زرداری کی گرفتاری سے خوش ہیں؟ تازہ سروے میں انتہائی حیران کن انکشاف

2019 ,جولائی 8



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں اور اب ان کی گرفتاری پر پاکستانیوں کا نقطہ نظر بھی سامنے آگیاہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کی حالیہ گرفتاری پر 41فیصد پاکستانی خوش ہیں جبکہ 31فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ انہیں اس گرفتاری سے فرق نہیں پڑتا۔

گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق چاروں صوبوں میں خواتین اور مردپاکستانیوں سے سوال کیاگیاتھاکہ جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے آصف علی زرداری نے پاکستان سے بیرون ملک پیسے منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے، اس گرفتاری پر آپ کا کیاخیال ہے، خوشی ہوئی،افسوس ہوا یا فرق نہیں پڑا ؟اس کے جواب میں 41فیصد پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ 31فیصد کاکہناتھاکہ انہیں کوئی اثر نہیں پڑا، 22فیصد لوگوں نے جواب دیا کہ وہ اس گرفتاری پر مایوس ہیں جبکہ دو فیصد لوگوں کا کہناتھاکہ اس کے بارے میں کچھ نہیں سنا، چار فیصد لوگوں نے اپنی لاعلمی کا اظہاریا جواب دینے سے انکار کیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیاگیا، یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1386مردو خواتین سے 15جون تا24جون 2019ءکے درمیان کیاگیا۔

    متعلقہ خبریں