عروہ اور فرحان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

2018 ,جنوری 19



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی نامور اداکارائیں اور خوبصورت بہنیں عروہ حسین اور ماورا حسین سوشل میڈیا پر ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ خاص شیئر کرتی آرہی ہیں۔

حال ہی میں عروہ حسین اور ان کے شوہر فرحان سعید نے ایک برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کیا جس کی ایک تصویر عروہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

جس کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے اس تصویر میں ان کے عجیب پوز کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔

جیسے عروہ اپنے نام کو منفرد انداز میں لکھتی ہیں ایسے ہی لوگوں نے صوفے پر بیٹھنے کو منفرد انداز میں لکھ کر جوڑے کا مذاق اڑایا۔

View image on Twitter

ان کا کہنا تھا کہ عروہ کو صوفے کی سپیلنگ پسند نہیں آئی اس لیے وہ وہاں نہیں بیٹھیں‘۔

View image on Twitter

’نیچے بھی کافی جگہ تھی ویسے‘۔

View image on Twitter

ان کے مطابق ’جب آپ بیوی کو سر پر چڑھانا بہت سنجیدگی سے لے لیں‘۔

جبکہ انہوں نے دونوں کی تصویر کو تبدیل کرکے مزید حیران کن بنادیا۔

View image on Twitter

خیال رہے کہ ان دونوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی شادی کے موقع پر رومانٹک فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر جوڑے نے مداحوں کو تحفہ دینے کے لیے فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

مداحوں نے جہاں ان کے فوٹوشوٹ پر خوشی کا اظہار کیا، وہیں کئی مداحوں نے جوڑے کو ان کےانداز پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ خبریں