عماد وسیم کی شادی کے کارڈ تقسیم ہونا شروع ہو گئے ،دلہن کی مبینہ تصویر بھی سامنے آگئی

2019 ,اگست 23



اسلام آباد ( مانیٹرنگ رپورٹ ) قومی کرکٹر عماد وسیم کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔

جن سے لندن میں پہلی بار ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ آل راو¿نڈر اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔شادی میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے گئے ہیں۔عماد وسیم کی دلہن کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ۔

    متعلقہ خبریں