بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے،ایسا کام کر ڈالا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

2019 ,مارچ 29



ئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی انتخابی مہم میں نیا بھارت کا نعرہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا کہ وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز سب سے زیادہ آبادی والی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے کیا یاد رہے کہ بھارت کی سیاسی جماعت بھارتی جنتہ پارٹی کو گذشتہ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں اسی ریاست سے حاصل ہوئی تھیں۔مودی کی انتکابی مہم کے آغاز کے پیش نظر میرٹھ میں جلسہ گاہ میں میلے کی طرح کا انتظام کیا گیا تھا۔جبکہ جلس گاہ میں اشیائے خوراک کے سٹالز کے ساتھ ساتھ مختلف سٹالز پر بی جے پی کے جھنڈے اور ٹی شرٹس بھی فروخت کیے گئے۔تاہم اب رواں سال انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے وزیراعظم عمران خان جیسا نعرہ لگا دیا۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے نیا بھارت کا نعرہ لگایا ٹھیک ایسے ہی جیسے عمران خان نے نیا پاکستان کا نعرہ لگایا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے نریندرا مودی کئی حربے استعمال کر رہے ہیں۔کبھی وہ پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں تو کبھی پاکستان مخالف جذبات کو اُبھار رہے ہیں۔کبھی سرجیکل اسٹرئیک کا دعویٰ کر رہے ہیں تو کبھی پاکستان سے جنگ کی باتیں کر رہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تاحال پاکستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نے جو بھی دعوے کیے اُس میں اُن کو منہ کی کھانا پڑی لیکن انہوں نے اپنے دعووں سے عوام کو بے وقوف بنائے رکھا۔مودی سرکار کے بھونڈے دعووں کی وجہ سے دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی بھی ہوئی اور کئی ممالک نے بھارت کے جنگی جنون کی مخالفت کی۔

متعلقہ خبریں