فلم اور ٹی وی کے سینئراداکارخاور بٹ انتقال کرگئے

2019 ,فروری 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکارخاور بٹ انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ پرانی انارکلی میں اداکی گئی۔سینئراداکارخاور بٹ کی نماز جنازہ میں فلم انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد نے بھی شرکت کی۔ خاور بٹ کا شمار انڈسٹری کے تعلیم یافتہ فنکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے ایم اے اوکالج سے گریجوایشن کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور 40 برس تک فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔خاور بٹ کے دیرینہ دوست اور سینئراداکار اچھی خان نے بتایا کہ مرحوم کا شمار بہت ہی محنتی اورایماندار افراد میں ہوتا تھا جو صوم وصلوة کے پابند تھے، ہم دونوں نے 30 سال اکھٹے کام کیا۔ انہوں نے کبھی کسی کی دل شکنی نہیں کی، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے، اچھی خان کے علاوہ خاورخان،سید فیصل بخاری، الطاف حسین،پرویزکلیم اور جراررضوی سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں