’’ عمران خان نے شیخ رشید کو کہا ہوگا کہ ۔۔۔۔‘‘ حفیظ اللہ خان نیازی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ساری سیاسی جماعتیں حیران رہ گئیں

2019 ,فروری 13



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو عمران خان نے کچھ خصوصی مقاصد کیلئے یہ کرنے کا کہاہوگا جو وہ کررہے ہیں، عمران خان نے سوچا ہوگا کہ شیخ رشید کا پی اے سی میں ہونا ضروری ہے اور اگر وہ یہ کرنا چاہتے ہیں تو شیخ رشید کو پی اے سی میں گھسا کر چھوڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کی تراشیدہ سیاست کا نچوڑ ہیں، لاہور کے اندر ایک ڈاکٹر امبرشہزادہ کا کردار ہے ، وہ ہر الیکشن لڑتا ہے اور ٹی وی پر اس کو خصوصی کوریج دی جاتی ہے ، اسی طرح فیاض چوہان اوردیگر ہیں جوسیاسی مسخرے ہیں۔
حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو عمران خان نے کچھ خصوصی مقاصد کیلئے یہ کرنے کا کہاہوگا جو وہ کررہے ہیں، عمران خان نے سوچا ہوگا کہ شیخ رشید کا پی اے سی میں ہونا ضروری ہے اور اگر وہ یہ کرنا چاہتے ہیں تو شیخ رشید کو پی اے سی میں گھسا کر چھوڑیں گے ، شیخ رشید جوکررہے ہیں ، ایسا وہ عمران خان کی مرضی کے بغیر کر ہی نہیں سکتے ۔ دوسری جانب پروگرام میں شریک سینئر صحافی و اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت میں شیخ رشید کے خلاف سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی اپنی جماعت ہے اس لیے وہ اپنی جماعت کو دیکھیں ، انکی بات نہ مانی جائے، شیخ رشید صرف یہ نہیں چاہتے کہ انہیں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا ممبر بنا دیا جائے بلکہ وہ یہ بھی چاہ رہے کہ کسی نہ کسی طرح سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمینی سے ہٹا دیا جائے۔شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ جو حالات دکھائی دے رہے ہیں انکو دیکھ کر یہ نہیں لگتا کہ وزیر اعظم عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف شیخ رشید کا ساتھ دیں گے ۔  خیال رہے کہ شیخ رشید گزشتہ کچھ دنوں سے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا رُکن بننے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی گئی ہے اور انہیں منانے کی کوشش کی گئی۔ پنڈی بوائے کی جانب سے تو یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں گرین سگنل دے دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کس کا ساتھ دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں