اسماء تشدد کیس میں نیا موڑ: ملزم دراصل ملک کا کون سابڑا مجرم نکلا ؟ نا قابل یقین انکشاف نے ہر طرف ہلچل مچا دی

2019 ,مارچ 29



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسما تشدد کیس میں نیا موڑ آگیا، کیس کا مرکزی ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث نکلا، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والے واقعے کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں، ادھر اسما عزیز کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی، میڈیکل رپورٹ میں چھ مختلف انجریز کی نشان دہی کی گئی، رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے بعد متاثرہ خاتون کو بائیں کان سے کم سنائی دے رہا ہے، یاد رہے کہ گذشتہ رو زلاہور کی مقامی عدالت میں اسما عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس کے عدالت نے اسما کے خاوند فیصل اور ملازم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، خیال رہے کہ اسما کے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیے تھے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ مقامی عدالت نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اور اس کے ملازم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، اسماکےشوہر نے تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے تھے، تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں اسما عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسما کے خاوند فیصل اور ملازم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، یاد رہے اسماکے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے تھے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نوٹس لیا،

متعلقہ خبریں