ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں

2019 ,جولائی 8



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور ابراج کیپٹل کے بانی عارف نقوی کو برطانیہ کی عدالت نے 15 ملین پاﺅنڈ پر مشروط ضمانت منظور کر لی تھی تاہم اب اچانک عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں ہیں اور ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر حامد میر کے ساتھ آصف زرداری کے نشر نہ ہونے والے پروگرام کا سات سکینڈپر مشتمل کلپ شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ” امریکی تحقیقات کار عارف نقوی ابراج سکینڈل کو دیکھ رہے ہیں اور انہیں یہ بھی جاننا چاہیے جو کہ میں نے دیکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے فارنگ فنڈنگ کے معاملے سے ہمیشہ کیلئے نظریں نہیں پھیر سکتا اور خصوصی طور پر وہ پیسہ جو کہ اس مقصد کیلئے نہیں تھا ۔“یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حامد میر نے آصف علی زرداری کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا تھا جس کی نشریات اچانک بند کر دی گئیں ہیں اور سینئر صحافی کی جانب سے ٹویٹرپراحتجاج بھی کیا گیا تھا ، اس پروگرام کے ایک کلپ میں آصف زرداری کا کہناتھا کہ ” لندن میں ایک انوسٹی گیشن ہور ہی ہے اور بہت جلد عمران خان کا ایک بہت بڑا سکینڈل آنے والا ہے ۔یاد رہے کہ مئی کے آغاز میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے امریکی حکومت کے شدید اعتراضات کے باوجود معروف پاکستان تاجر ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی 15ملین پونڈ پر مشروط ضمانت منظور کرلی تھی ، سینئر جج ایما اربتھناٹ نے عارف نقوی کے وکلا کے یہ دلائل تسلیم کرلئے کہ عارف نقوی پاکستان نہیں جائیں گے اور کوئی پاکستانی حکومتی اہلکار عارف نقوی کو فرار کرانے کیلئے کوئی پرائیویٹ طیارہ نہیں بھیج رہا ہے۔

متعلقہ خبریں