’تمہاری یہ شرمناک ویڈیو سب کو دکھادوں گی‘ سابق محبوبہ آدمی کو بلیک میل کرنے لگی، لیکن آدمی نے کبھی ایسی ویڈیو بنائی ہی نہیں تو آکہاں سے گئی؟

2018 ,نومبر 23



لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) برطانیہ میں ایک لڑکی کو اس کا بوائے فرینڈ چھوڑ کر چلا گیا۔ کچھ عرصے بعد لڑکی نے اس سے رابطہ کیا اور ایک ایسی فحش ویڈیو بھیج کر اسے بلیک میل کرنے لگی جو اس لڑکے نے کبھی بنائی ہی نہیں تھی۔ دی مرر کے مطابق اس ویڈیو میں گیوین براما نامی لڑکا ایک اور مرد کے ساتھ ہم جنس پرستی میں مصروف ہوتا ہے۔ چنانچہ 32سالہ ڈینیئلی فشر نامی لڑکی اسے دھمکی دیتی ہے کہ اگر تم نے بات نہ مانی تو میں یہ ویڈیو سب کو دکھا دوں گی اور پھر لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ تم ہم جنس پرست ہو۔

رپورٹ کے مطابق پہلے تو گیوین یہ ویڈیو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا، کیونکہ اس نے کبھی یہ ویڈیو بنائی ہی نہیں تھی لیکن جب اس نے اس پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ ویڈیو میں وہ نہیں بلکہ اس کا ہم شکل فحش فلموں کا اداکار ہے، جس کی شکل اس سے غیرمعمولی طور پر ملتی ہے۔ اس انکشاف پر گیوین ڈینیئلی کے خلاف عدالت چلا جاتا ہے اور اس پر مقدمہ دائر کر دیتا ہے۔ عدالت نے گزشتہ روز اس مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں ڈینیئلی کو 12ماہ کمیونٹی آرڈر اورجرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں