اور جسے اللہ عزت دے: بھارت بھی عمران خان کی کرشمائی شخصیت کا اعتراف کرنے لگا، دشمن ملک نے وزیر اعظم پاکستان کو ایسا لقب دے دیا کہ پورے خطے میں دھوم مچ گئی

2019 ,جنوری 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی پاکستان کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات نہ صرف بہتر ہوئے بلکہ کئی ممالک کے ساتھ دوستی کا ایک نیا رشتہ بھی قائم ہوگیا ہے ۔ ہی نہیں قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کا حریف ملک بھی وزیر اعظم عمران خان کی کرشمائی شخصیت سے متاثر ہو کر پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھارت میں اس قدر مقبول ہیں کہ کہ بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی رہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کی نمائش لندن میں منعقد ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر کی 400 سے زائد معروف شخصیات نے شرکت کی،اس تقریب میں پاکستان کے نامور ماہر آئین و قانون ، چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد نے نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کی جانب سے ملالہ یوسفزئی ، معروف ہدایت کار امجد خان، سنجے سنگلا، اور شاہد خان کو گولڈ میڈل پیش کئے۔ ملالہ یوسف زئی کی فلم کی نمائش کے موقع پر بھارت ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کنور محمد دلشاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیا ء کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا دور شروع ہوگا اور کئی متنازعہ معاملات کا حل نکل آئے گا اور وزیر اعظم عمران خان کو مغرب میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کے حوالے سے 1960ء کی دہائی کی طرز پر بین الاقوامی برادری میں اعتماد کی فضا ء پیدا ہوگی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن پر عمل در آمد سے خطہ میں امن و آشتی کی فضا ء پیدا ہوگی۔

متعلقہ خبریں