ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، زرداری کے پاس کتنے کروڑ کا اسلحہ ہے؟۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جولائی 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے 67 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، انہوں نے بیرون ملک کوئی جائیداد ظاہر نہیں کی تاہم دبئی کا اقامہ ظاہرکیا ہے۔ سابق صدر 6 بلٹ پروف گاڑیوں اور ایک کروڑ روپے کے گھوڑوں اور جانوروں کے مالک ہیں جبکہ ان کے پاس ایک کروڑ 66 روپے مالیت لاکھ کا اسلحہ بھی موجود ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور امیر ترین ارکان میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے دبئی میں اقامہ اور 2 ولا ظاہر کیے ہیں جن میں سے ایک انہیں وراثت اور دوسرا ولا تحفے میں ملا ہے، بلاول نے وراثت میں ملی جائیداد سے دبئی میں شیئرز خریدے ہیں۔

    متعلقہ خبریں