چین میں وزیراعظم عمران خان کو ایسا شاندار اعزاز دے دیا گیا کہ اب تک چین کا دورہ کرنے والے پوری دنیا کے حکمران دنگ رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 27, 2019 | 19:06 شام

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے دوسری بیلٹ اینڈ روڈ گول میز کانفرنس میں شرکت کی،جس میں ہفتہ کو چینی صدر شی جن پنگ نے عمران خان کا انٹرنیشنل کنونشن سنٹر آمد پر انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا،وزیراعظم نے چین کے میگا منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے5 نکات پیش کردیے، کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی

ترقی کے لیے مزید کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ جب عمران خان چین کے دورے پر پہنچے تھےتو چینی حکومت کی کوئی بھی قابل قدر شخصیت استقبال کیلئے نہیں آئی،بیجنگ میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسٹر لی نے وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ ائیرپورٹ پر استقبال کیاتھا جس پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ،بیلاروس ،انڈونیشیا ،مصر،ازبکستان،روس،ایتھوپیا کے رہنماوں سے ملاقاتیں کرینگے،وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے سیشن سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم فورم کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب اور رہنماﺅں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کریںگے۔وہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے سے متعلق کئی دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریںگے۔ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے میں شامل ملکوں کو علاقائی روابط پالیسی میں مطابقت پیداکرنے ‘ سماجی واقتصادی ترقی اور تجارت کے بارے میں خیالات اورتجربات کے تبادلے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔فورم میں چالیس ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریںگے۔وزیراعظم جن کے ہمراہ ایک وزارتی وفد بھی ہوگا کئی سربراہان مملکت اور کاروباری اورتاجر رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریںگے۔عمران خان کے بیجنگ کے دورے کی ایک اہم خصوصیت پاکستان اور چین کے درمیان آزاد وتجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہونا بھی ہے۔ چین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے دوران پاکستانی صنعتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے معاہدے میں خصوصی اقدامات پر بھی غورکیاجارہا ہے۔وزیراعظم بیجنگ بین الاقوامی باغبانی نمائش 2019 میں شرکت کریںگے اور بیجنگ میں پاکستان کے بارے میں تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کریںگے۔