نیا پاکستان بنتے ہی اساتذہ کی چاندی ہوگئی ، اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ منظور ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

2019 ,مارچ 29



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے اساتذہ کا ٹائم سکیل کا مطالبہ منظور کرلیاہے ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ جیونیوز کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے اساتذہ کی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کئے جن میں اساتذہ کے ٹائم سکیل کامطالبہ منظور کرلیا گیا جبکہ گسٹا کے دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے کمیٹی قائم کی جائیگی ، ٹائم سکیل کا مطالبہ تسلیم کئے جانے کے بعد اساتذہ نے پریس کلب کراچی کے باہر سے احتجاج دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری سکولوں کے اسا تذہ کراچی پریس کلب کے باہر ٹائم سکیل اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کررہے تھے ، گزشتہ روز اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے اساتذہ پر لاٹھی چار ج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا جس سے متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں