میرا دوپٹہ میری چادراور میری حیاء سب کچھ ا س کے لیے ہے جو ۔۔۔ معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ بڑی سے بڑی لبرل خواتین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئیں

2019 ,مارچ 21



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں ایسے مرد کے خلاف نہیں ساتھ کھڑی ہوں جو میرے لیے چادر اور حیا ہے، میں مرد سے نفرت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے ماڈرن اور لبرل ہونا پسند نہیں کیونکہ کہ میں ایسے مرد کے خلاف کھڑی نہیں ہو سکتی جس کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا گیا۔مجھے اپنے لبرل ہونے اور ماڈرن ہونے پے شرمندگی ہےکیوں کے میں کیسے ایک ایسے مرد کے خلاف ہو سکتی ہوں جو اللہ نے انسانوں میں اپنی پہلی تخلیق بنائیجس مرد کی خواہش پے عورت کو تخلیق کیاآپ عورت یہ مت بھولیں،باپ،بھائی کتنا پیارا تعلق ہےاور سب سے بڑھ کے تمام انبیاں مرد تھےاور میرے پیارے رسول ص (میری جان،مال،ماں،باپ،بچے قربان) ایک مرد تھےمیں مردؤں سے نفرت نہیں کر سکتی میرا دوپٹہ اور میری چادراور حیا اس مرد سے ہےآج میرے پاؤں تلے جنت اسی مرد کے ہونے سے ہےانہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ اللہ کے نبی حضرت محمد ﷺ بھی مرد تھے اور ان سے بڑھ کر دنیا میں کوئی انسان قابلِ عزت و احترام نہیں، اس لیے میں کسی مرد کو برا نہیں کہہ سکتی۔ رابی پیر زادہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عثمان پیرزادہ اور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی بیٹی ہیں اور خود بھی ایک بہت معروف گلوکارہ ہیں۔انہوں نے یومِ خواتین پر ہونے والے عورت مارچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں جو دکھایا گیا وہ سب غلط تھا اور مردوں کی تذلیل کا سبب بنا۔ یاد رہے کہ 8مارچ کو یومِ خواتین کے موقع پر ملک کے کئی شہروں میں عورت مارچ کیا گیا تھا جس میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے مطالبات درج تھے لیکن کچھ خواتین نے قابلِ اعتراض پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مارچ میں متنازع تقاریر بھی کی گئیں۔ جس پر مارچ کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ابخیبرپختونخوااسمبلی میں اس مارچ کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے اور آئندہ ایسے کسی بھی اقدام سے روکنے کے لیے سفارشات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں