بھارت میں پی ایس ایل کی مقبولیت کی انتہا۔۔۔۔مودی سرکار کے چھکے چھڑوا دینے والی خبر

2019 ,مارچ 14



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں میں مصروف بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے۔ہندوانتہا پسندوں کے ایما ءپر اپنے ملک میں پی ایس ایل 4 کے میچز دکھانے سے انکار کرنے والا بھارتی چینل ڈی سپورٹ دوبارہ کوریج دکھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔  پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں میں مصروف بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے۔ہندوانتہا پسندوں کے ایما ءپر اپنے ملک میں پی ایس ایل 4 کے میچز دکھانے سے انکار کرنے والا بھارتی چینل ڈی سپورٹ دوبارہ کوریج دکھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔ 14فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارت کی جانب سے مختلف منفی ہتھکنڈے اختیار کیے گئے۔ بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی کمپنی نے بھی اپنی حکومت کی ہمنوائی کرتے ہوئے پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھانے سے انکار کردیا تھا۔ اس وقت تک صرف دبئی میں ابتدائی 7 مقابلے ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر کوریج کے متبادل انتظامات کرلیے۔ بھارتی انتہا پسند تنظیموں کے اشارے پر ڈی سپورٹ نے بھی اپنے ملک میں لائیو کوریج روک دی تھی تاہم پی ایس ایل کی شائقین میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے چینل نے بھی اب ہوش کے ناخن لیے ہیں اور پاکستان میں ہونے والے میچز دکھانے پر مجبور ہوگیا ہے ۔دوسری طرف سیزن فور کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے مگر اس جیت کیساتھ ہی انہیں اپنے ایک کھلاڑی کی انجری کا نقصان بھی اٹھانا پڑا جن کے دانتوں کی سرجری ہوئی اور وہ اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کے زخمی ہونے کے بعد سرفراز احمد نے شین واٹسن کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا

متعلقہ خبریں