آئندہ چند دنوں میں اپوزیشن کے ساتھ کیا گیم ڈلنے والی ہے ؟ اور پانامہ سے بھی بڑے اسکینڈل کھلنے والے ہیں ؟ فواد چودھری نے بڑے انکشاف کر ڈالے

2019 ,اپریل 5



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز اور ان کا خاندان بیرون ملک تقریباً ایک سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔انہوں نے جمعہ کو تیسرے پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے برطانیہ میں تقریباً85 ارب روپے کے اثاثے ہیں جو منی لانڈرنگ سے بنائے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کو خود کو نیب ٹیم کے حوالے کرنا چاہیے تھا جو تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھر گئی تھی۔یہ امر افسوسناک ہے کہ حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور ٹیم کے ارکان پر حملہ کرکے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا وزیراعظم عمران خان کا وعدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی چوروں اور لٹیروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے وہ واویلا شروع کر دیتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپنا گھر سکیم کا ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور ہائوسنگ کا شعبہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتعطل جاری رہے گا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز اور ان کا خاندان بیرون ملک تقریباً ایک سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے

متعلقہ خبریں