’’ تم سب آج سے ٹرمپ کی ان ہدایات کے مطابق کام کرو گے۔۔۔۔‘‘وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں بڑا حکم جاری کر دیا گیا

2019 ,اگست 1



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وژن قابل تعریف قرار دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگووزیراعظم عمران کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پرگفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں کہ پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات سے علاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے شرکت کی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اوربالخصوص اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ جموں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے، پرتگال اوربیلجیئم کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے فعال اور جامع اقداماتاٹھانے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے پرتگال اور بیلجیئم کے لئے پاکستانکے نامزد سفیروں جاوید جلیل خٹک اور ظہیر اسلم جنجوعہ سے ملاقات کے دورانگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دونوں نامزدسفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے دونوں نامزد سفیروں پر زور دیاکہ پاکستانسیاحت کے شعبے میں وسیع تر استعداد کا حامل ملک ہے اور انہیں پرتگال اوربیلجیئم میں پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہاکہپاکستان پرتگال اور بیلجیئم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے نامزد سفیروں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کےدوطرفہ تعلقات بالخصوص یورپی یونین کے تناظرمیں باہمی دلچسپی کے مختلفشعبوں میں تلعقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کریں۔ صدر مملکت نےکہا کہ پاکستان کی حکومت ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے ڈیزائنر اشیاءکی برآمدمیں اضافہ اور ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے سازگار ماحول کیفراہمی کے لئے کام کررہی ہے۔ صدر نے دونوں سفیروں کو ہدایت کی کہ وہاقتصادی تعاون میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ صدر مملکت نےکہاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہکیا اور اسے شکست دی، پاکستان امن پسند ملک ہے اوربالخصوص اپنے پڑوسیممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان بھارت کےساتھ جموں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنےپر یقین رکھتا ہے۔ صدر مملکت نے دونوں نامزد سفیروں کے لئے نیک خواہشاتکا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دور سفارت میں پرتگالاور بیلجیئم کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تعلقات پائیں گے۔

متعلقہ خبریں