پاک فوج نے چترال میں ریلیف آپریشن شروع کردیا

2019 ,جولائی 9



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاک فوج نے چترال میں سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثر ین کی مدد کیلئے ریلیف آپریشن شروع کردیاہے ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب متاثر ین کوہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔

جہاں ان کوٹینٹ اورراشن کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ ان کا کہناہے کہ متاثرین کی طبی امداد کیلئے پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں