چیئر مین ایف بی آر نے ملکی صنعت کی تباہی کی وجہ بیان کردی

2019 ,جولائی 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سمگلنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے ہماری صنعت تباہ کردی ہے ، سمگلنگ ختم کرنے کیلئے ہمیں سب چیزوں کو دیکھنا پڑے گا۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ سمگلنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے ہماری صنعت تباہ کردی ہے ، سمگلنگ ختم کرنے کیلئے ہمیں سب چیزوں کو دیکھنا پڑے گا ، اس کے لئے6 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو بتائے گی کہ معاملات کوحل کیسے کرنا ہے ؟ یہ ہماری کمزور ی ہے ، اس کوٹھیک کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بازاروں میں سمگل شدہ اشیاءموجود ہیں ، سمگل اشیاءکودیکھنے کیلئے انٹرپوائنٹس پر بہتری کی ضرورت ہے ،سمگلنگ روکنے تک دکانوں پر چھاپہ مار کارروائی موثر ثابت نہیں ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ انڈر انوائس پالیسی کے ذریعے پیسہ باہر جاتا رہا ہے ، ایکسچینج ریٹ کومستحکم کردیا ہے ، ماضی میں پیسہ لایا جاتا تھا تو کوئی نہیں پوچھتاتھا۔

    متعلقہ خبریں