مولانا فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جون 9



ڈی آئی خان (مانیٹرنگ رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب صرف آگے نہیں بڑھنا بلکہ حکومت پر آخری وار کرنا ہے ،ہم سے بڑا ملک کا خیر خواہ کوئی نہیں ہے، ہم نا اہل حکومت کومزید برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب صرف آگے نہیں بڑھنا حکومت پر آخری وار کرنا ہے ،ہم سے بڑا ملک کا خیر خواہ کوئی نہیں ہے ، ہم نا اہل حکومت کومزید برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر کمزور ہوچکا ہے، الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ ہمارے جلسے عوام کا سمندر تھے ،اس وقت حکومت کیخلاف اپوزیشن کا مضبوط اتحاد بن چکا ہے ، حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا موقف واضح ہے۔

    متعلقہ خبریں