خوبصورت ہونا جرم نہیں مگر اس 19 سالہ لڑکی نے ایسے جرم کا ارتکاب کر ڈالا کہ پولیس اسکی تلاش میں ہے مگر پورے ملک کے مرد اور نوجوان اسے چھپانا اور بچانا چاہتے ہیں ۔۔۔ ناقابل یقین تفصیلات پر مبنی ایک دلچسپ خبر

2018 ,نومبر 30



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک 19 سالہ لڑکی نے پورے ملک میں دل والے مردوں کی دوڑیں لگوا دیں ، ہر کوئی اس کی تلاش میں بے چین اور چاہتا ہے کہ یہ لڑکی اسے مل جائے اور وہ اسے اپنے خوابوں کی رانی بنا لے ۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ چین کے صوبے سیچوآن میںپولیس ایک جرائم پیشہ حسینہ کو تلاش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں صوبہ سیچوآن کی پولیس نے جابجا اشتہار لگا دیے لیکن اس اشتہار میں لڑکی کی تصویر دیکھ کر لاکھوں مرد دل ہار بیٹھے اوریہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ اب ہزاروں مرد بھی انٹرنیٹ بھی اس لڑکی کی موجودگی کی جگہ کے متعلق پوچھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لڑکی کا نام چنگ شین جنگ ہے جس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سیچوآن کے شہر میان ینگ کے ایک جرائم پیشہ گینگ کی رکن ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ گینگ چنگ جیسی خوبصورت لڑکیوں کے ذریعے بارز اور کلبوں میں مردوں کو لوٹتا ہے۔ اب تک اس 7رکنی گینگ کے دو ملزمان خود کو پولیس کے حوالے کر چکے ہیں۔چنگ شین کی عمر 19سال ہے اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس گینگ میں شامل ہوئی تھی۔ جب پولیس نے اس 19 سالہ حسینہ کی تلاش کا اشتہار انٹرنیٹ پر دیا تو لوگوں کی توجہ اس کے جرائم کی بجائے اس کی خوبصورتی پر چلی گئی اور لاتعداد مرد اس کے متعلق پوچھنا شروع ہو گئے کہ وہ کہاں ملے گی۔عاجز آ کر پولیس کو اس پر ایک نیا پیغام جاری کرنا پڑ گیا جس میں پولیس نے لکھا کہ ’’خوبصورت ہونا کوئی جرم نہیں لیکن اپنی خوبصورتی کو جرائم کے لیے استعمال کرنا غلط ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں