حکومت کو سب سے زیادہ نقصان اس شخص کی وجہ سے ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ شیخ رشید نے ایسا نام لے لیا کہ عمران خان بھی شدید پریشان ہوگئے

2019 ,اپریل 5



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو سب سے زیادہ نقصان مولانا فضل الرحمن پہنچا سکتا ہے, وزیر اعظم عمران خان اپنی مدت ضرور پوری کریں گے،جو لوگ‘‘ آصف زرداری ،فریال تالپور اور نواز شریف سے ڈیل کروا رہے ہیں، ان کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپور لوٹی ہوئی رقم واپس دینے کو تیار ہیں ،نواز شریف نہیں،اسحاق ڈار بکواس کر رہا تھا کہ میں ڈالر نیچا کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہمت ہار چکا ہے، وہ چاہتا ہے مجھ سے کچھ بھی کرلولیکن لندن جانے دو، نواز شریف لندن جانا چاہتا ہے،شہباز شریف اس وقت عمران خان کی حکومت کے قریب ہے، شہباز شریف کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں اسی مہینے پتا چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بکواس کر رہا تھا کہ میں ڈالر نیچا کروں گا،میرا دل کرتا ہے اسحاق ڈار کے منہ پر چانٹا ماروں،میں ہوتا تو ان کرائیسز میں حکومت ہی نہ لیتا،عمران خان نے حکومت لے کر غلطی کی،ڈیفالٹ ہو جاؤ یا آئی ایم ایف کے پاس جاؤ، آئی ایم ایف کے پاس دیر سے جانا حکومت کی غلط سٹریٹیجی تھی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے ریلوے میں اربوں کی کمیشنیں کھائیں،لوٹ کے کھا گئے سارا مال،نواز شریف اور زرداری چور،جمہوریت میں احتساب ممکن نہیں، سعودی عرب کی طرح جلاد کھڑے ہونے چاہیئں، ایک ایسا بندہ آئے جو انہیں ٹکٹکی پر لٹکا دے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے بلاول کو پیار محبت میں ٹرین دی اور اُسکے لوگ میرے اور عمران خان کے بارے میں غلط غلط باتیں لکھ گئے،مولانا فضل الرحمن ،بلاول کو اپنی شاگردی میں لانا چاہ رہے ہیں، یہ کو ئی بات ہے؟ میں مر گیا ہوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ لاہور کے رائل پام کلب والے نوسرباز،قبضہ گروپ اور مافیا ہیں جو 18سال سے حرام کھا رہے ہیں،ہم لاہور کا رائل پام کلب واپس لینا چاہتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل 1 کے شروع ہونے کے بعد لاہور سے کراچی 8گھنٹے میں پہنچا جا سکے گا جبکہ اسلام آباد سے کراچی کا سفر 10گھنٹے کا رہ جائے گا۔

متعلقہ خبریں