ادھر عمران خان کی دورہ چین میں اہم ترین ملاقاتیں ۔۔۔۔ ادھر کپتان کے ٹائیگر عمر ایوب نے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبریاں سنا دیں

2019 ,اپریل 27



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورۂ چین میں ٹرانسمیشن لائنز کی تصیب کے حوالے سے دو معاہدے طے ہوگئے جس کے تحت چینی کمپنی کے الیکٹرک میں بھی پاؤر پلانٹ لگانے پر رضا مند ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ چین انتہائی کامیابی سےجاری ہے، عمران خان نے آج سارا دن چین کے نائب صدر کے ساتھ گزارا اور انہوں نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔اُن کا کہنا تھاکہ بیلٹ اینڈروڈ فورم منصوبےکادائرہ کار وسیع ہوچکا ہے، یہ صرف ایک سڑک کی تعمیر نہیں بلکہ اب اس میں توانائی، ریلوے، زراعت سمیت غربت کے خاتمےکا پلان بھی شامل کیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں ٹرانسمیشن لائنزکی تنصیب کیلئے2معاہدے طے ہوگئے جس کے چینی کمپنی کےالیکٹرک میں پاورپلانٹ لگائےگی اور کوئلے کا پاور پلانٹ بھی لگایا جائے گاْعمر ایوب کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں نےپاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہارکیا، زراعت کےمحکمےکی بڑی کمپنی نےوزیراعظم سےملاقات کی، ہائی ٹیک انڈسٹریز پر مشتمل کمپنیز بھی پاکستان آرہی ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کودوستانہ ماحول فراہم کرنےکیلئےتیارہے اس لیے غیر ملکی سرمایہ کار اب پاکستان آرہے ہیں۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ شریف کا دورہ کیا جس میں انھوں نے 8 نئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ شریف میں آٹھ نئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ان ترقیاتی منصوبوں کی کُل لاگت 1 ارب 64 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں 135 ملین روپے کی لاگت سے سٹی تونسہ شریف پولیس اسٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اور اب یہ خبر آئی ہے ، جس مین عمر ایوب نے عوام کو خؤشخبری دی ہے۔

متعلقہ خبریں