بھارتی طیارہ مسافرو ں سمیت لاپتہ ، تلاش کے لیے آپریشن شروع

2019 ,جون 3



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی ایئر فورس کا مال برادر طیارہ 13 افراد کے ساتھ لاپتا ہو گیاہے جس کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔ بھارتی ” انٹونوف 32“ طیارے نے بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہٹ میں واقع ایئر بیس سے تقریبا دوپہر ساڑھے بارہ بجے پرواز بھری ، جس میں 8 عملے کے افراد جبکہ 5 مسافر سوار تھے ۔ اس طیارے نے اروناچل پردیش میں واقع میچوکہ وادی جانا تھا جو کہ بھارت کی چین کے ساتھ ملحقہ سرحد کے قریب واقع ہے ۔ پرواز بھرنے کے ایک گھنٹے کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم بھارتی فضائی حکام کی جانب سے طیارے کی تلاش کیلئے آپریشن کاآغاز کر دیا گیاہے ۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہیں رک سکی،آئے دن اس کے ظلم و جبر کا کوئی نہ کوئی کشمیری نشانہ بنتا ہے۔معصوم کشمیریوں کے لہو سے غاصب بھارتی فوج اپنے ہاتھ مسلسل رنگ رہی ہے جبکہ اقوام عالم بے حسی اور خاموشی سے یہ موت کا کھیل دیکھ رہی ہیں۔قابض بھارتی فوج نے رات گئے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا اور وہاں گھر گھر کی تلاشی لی۔شوپیاں میں گھر گھر کی تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے گزشتہ ماہ (مئی میں) 34 کشمیریوں کو شہید کیا، جبکہ 601 کشمیری فائرنگ، پیلٹ گنز اور شیلنگ سےزخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں خاتون سمیت 156 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، 5خواتین کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا اور 39گھروں کو تباہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں