آرمی چیف کا نور حسن کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار

2019 ,جولائی 8



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موٹاپے کے مرض میں مبتلانور حسن کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار کیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آرمی چیف نے نور حسن کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے ۔ کوئی کوشش ہی کرسکتاہے باقی اللہ کی رضا ہے ۔آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالی نورحسن کے درجات بلند کریں۔

بیان کے مطابق نور حسن کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کیاگیا تھا ۔ واضح رہے کہ موٹاپے کے شکار نور حسن نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاج کی درخواست کی  تھی،جس پر نور حسن کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا  ،نورحسن کی دو ہفتے پہلے سرجری کی گئی تھی ،سرجری کے بعد نورحسن کو ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا ،خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ نور حسن کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔

    متعلقہ خبریں