جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ حرکت میں آگئے

2019 ,جولائی 9



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے ملاقات کی اور معاملے پر تبادلہ خیال کیاہے۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی جسٹس عامر فاروق سے ملاقات کے موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ملاقات ڈیڑھ بجے شروع ہوئی اور تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔

    متعلقہ خبریں