فیول اور شعلے کے بغیر آگ لگانے والا لائٹر

2018 ,مارچ 8



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): سگریٹ نوشی کی عادت بد میں مبتلا افراد جانتے ہیں کہ لائٹر ان کے لیے نہایت ضروری شے ہے اور اس کے بغیر ان کی زندگی ادھوری ہے۔لائٹر کی ایک عمر ہوتی ہے جس کے بعد نیا لائٹر خریدنا ضروری ہوتا ہے اور ماہرین نے اسی زحمت سے بچنے کے لیے ایسا لائٹر ایجاد کرلیا ہے جسے ریچارج کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس لائٹر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شعلہ پیدا نہیں کرتا جس کی وجہ سے اسے فیول کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ یہ لائٹر دراصل سگریٹ اور دیگر اشیا کو جلانے کے لیے بجلی کے کرنٹ کا استعمال کرتا ہے۔

اسے ایک یو ایس بی کی مدد سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں یہ لائٹر واٹر پروف بھی ہے۔توانائی کے کسی بھی ذریعے کو استعمال کیے بغیر کام کرنے والے اس لائٹر کو ماہرین نے ماحول دوست قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں