رانا ثناءاللہ کواے این ایف کے ذریعے کیوں گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

2019 ,جولائی 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قومی مقتدر اداروں کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے اے این ایف کا سہارا اس لئے لیا گیا کہ اس کے تحت جرم میں جو دفعات لگتی ہیں ، ان کے نتیجے میں آسانی سے رہائی نہیں ہوتی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان قومی مقتدر اداروں کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کیلئے اے این ایف کا سہارا اس لئے لیا گیا کہ اس کے جرم میں جو دفعات لگتی ہیں ، اس کے نتیجے میں آسانی سے رہائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے اور خوف وہراس پیدا کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پورا پلاٹ بنایا گیا جس کا مقصد صرف اپوزیشن پر حملہ کرنا تھالیکن اس سے اپوزیشن کی آوازنہیں دبے گی، حکومت نے جھوٹ کوسچ بناناتھا لیکن جھوٹ کوسچ بنانے میں وقت لگتاہے ، اس لئے ساری رات سوچ بچار کرکے ایک کہانی بنائی گئی اور پھر اس کو عدالت میں پیش کردیا ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کیخلاف کارروائی عمران خان کی ذاتی ایماءپر ہوئی ہے ، یہ عمران خان کا ذاتی اور انتقامی ایجنڈا ہے جس پر وہ عمل در آمد کررہے ہیں۔

    متعلقہ خبریں