فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی قوم کا دل خوش کر دیا ، پوری قوم کو مخاطب کرکے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شاندار بریکنگ نیوز دے دی

2019 ,مئی 12



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ہم اپنے عوام اور ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کسی حد تک مکمل ہوگئے ہیں، عوام کوجلد ایک اچھی خبر ملے گی، جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاش اعوان نے کہا کہ جب حکومت اور آئی ایم ایف آپس میں بیٹھتے ہیں تو اس میں ہمیشہ یہ ہوتاہے کہ ایک فریق اپنی بات منواتا ہے اوردوسرا اس پر گفت و شنید کرتا ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن جس کا نام عمران خان ہے ، وہ کبھی بھی پاکستان کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ، ہم عوام پر کوئی بھی ایسا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے جس کو اٹھانے کی پاکستان کے عوام میں سکت نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک آزاد خودمختار ملک ہیں اوراپنی فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، ہم کونہ کوئی ڈکٹیشن دے سکتاہے اور نہ ڈکٹیشن لیں گے ، ہم اپنے عوام اور ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں گے ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کسی حد تک مکمل ہوگئے ہیں، ہم اس پر میڈیا کو بھی آن بورڈ لیں گے ، عوام کوجلد ایک اچھی خبر ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت پر ایک مشکل وقت ہے اورحالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ،لیڈر پاکستان میں ایک ہی ہے جس کا نام عمران خان ہے ، لیڈر وہ ہوتاہے جو آنیوالی نسل کے لئے پلان کرتاہے اورجو سیاستدان ہوتاہے ،وہ شارٹ ٹرم پالیسی بناتاہے جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، کوشش ہے کہ شرائط میں نرمی لائے جاسکے۔

متعلقہ خبریں