ڈیل اور رحم کی باتیں سچ نکلیں ۔۔ ن لیگ کی جان سمجھے جانے والے خواجہ آصف نے آخر کار بڑااعتراف کر ہی لیا

2019 ,اپریل 27



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے تویٹر پروگرام میں کہا ہے کہ سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے پروگرام میں یہ نہیں کہا کہ نواز شریف خاندان کے کسی فرد نے عمران خان سے رابطہ کیا ہےاورحقیقت بھی یہی ھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بقول میر صاحب شریف خاندان کے کس غیر سیاسی عزیز نے ذاتی حثیت میں رابطےکی کوشش کی ھے تو نواز شریف کی مرضی بغیرکی ہے اور نواز شریف اس سے قطعی طور لاعلم ہیں۔ حاامد میر نے کچھ دن پہلے وسیم بادامی کے شو میں کہا تھا کہ شریف خاندان اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے ذریعے عمران خان سے رحم کی اپیلیں کررہا ہے اور معافیاں مانگ رہا ہے کہ انہیں ملک سے باہر جانے دیا جائے۔ اب اشاروں کنایوں میں خواجہ آصفنے تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں، یاد رہے کہ خواجہ آصف نے اشاروں کنایوں میں تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے رشتہ دار عمران خان سے رابطہ کر کے سابق وزیراعظم کے لیے رحم کی اپیل کر رہے ہیں۔


 

متعلقہ خبریں