وہی ہوا جس کا ڈر تھا : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد کے بارے میں بڑی خبر ، اندر ہی اندر کی گیم چل رہی ہے؟ انکشاف ہوگیا

2019 ,اپریل 5



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کارحبیب اکرم نے کہا ہے کہ اس وقت کسی ذہن رسا میں یہ منصوبہ پل رہاہے کہ آصف زرداری او ر ن لیگ کو دھکادیا جا رہاہے کہ قریب ہوجاﺅ، پاکستان میں بڑے بڑے منصوبہ ساز ذہن موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکر م نے کہا کہ اس وقت کسی ذہن رسا میں یہ منصوبہ پل رہاہے ، آصف زرداری او ر ن لیگ کو دھکادیا جا رہاہے کہ قریب ہوجاﺅ، پاکستان میں بڑے بڑے منصوبہ ساز ذہن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حمزہ شہباز شریف کو بلانے کیلئے بھی ایک نوٹس دیا گیا ، اگر ایک بندہ یہ دعویٰ کرے کہ مجھے کنٹریکٹ پر رکھ لو میں ڈالر کی قیمت نیچے لے آﺅں گا تو کیا ایساممکن ہوسکتاہے ؟ جبکہ دوسری جانب آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کو بھی رہنے کیلئے گھرچاہئے اور پی ٹی آئی نے بھی آگے بڑھناہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ آئندہ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ، عمران خان اور ایم کیو ایم کانظریہ ایک دوسرے سے ملتا جلتاہے ، ایم کیو ایم کو بھی رہنے کیلئے گھرچاہئے اور پی ٹی آئی نے بھی آگے بڑھناہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے جو حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا تو اس حوالے سے وہ سپریم کورٹ کی اس آبزرویشن کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں سپریم کورٹ نے کہاہے کہ نیب کوگرفتاری کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ، جوحمزہ شہبازکہہ رہے ہیں تو وہ بھی عدالت کے اس فیصلے کا حوالے دے رہے ہیں جن میں ان کی ضمانت لیتے ہوئے عدالت نے کہاتھا کہ ان کوگرفتاری سے دس روز قبل آگاہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ خبریں