اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔۔۔۔۔ آصف زرداری نے بھارت کو ایسا جواب دے دیا کہ پورا ملک سابق صدر پر رشک کرنے لگا

2019 ,فروری 27



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایک پرچیم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، دشمن کو بتا دیں گے کہ وہ خود کو کیا سمجھتا ہے ، دشمن نے ہماری سرحدوں میں داخل ہونے کی ہمت کیسے کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو بروقت جواب دیا گیا ، جو کہ قابل تعریف ہے ، پاک بھارت حالیہ کشید گی کے تناظر میں پارلیمنٹ ہاوس میں ان کیمرہ بریفنگ سے متعلق اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پرچیم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، دشمن کو بتا دیں گے کہ وہ خود کو کیا سمجھتا ہے ، دشمن نے ہماری سرحدوں میں داخل ہونے کی ہمت کیسے کی۔ خیال رہے کہ اک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیاروں کو گرا کر تباہ کر دیا ہے جس کی اب بھارت کی جانب سے بھی تصدیق کر دی ہے ، بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی مگ 21 اڑانے اور ابھی تک نہ لوٹنے کی تصدیق کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن نے مگ 21 پر اڑان بھری ، لیکن وہ ابھی تک نہیں لوٹا ، بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، یاد رہے کہ بھارتی ائیرفورس نے طیاروں نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مارے گرائے اور دو پائلٹوں کو گرفتار کر لیا ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر نے اس حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاک فوج نے دو بھارتی پائلٹوں کو گرفتار کیا ہے ، جن میں ایک زخمی حالت میں سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے جب کہ دوسرا حراست میں ہے ، ایک گرفتار بھارتی پائلٹ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ، جس میں وہ اپنا نام ابھی نندن اور سروس نمبر 27981 بتاتا رہے ہیں ، پاکستان میں گرفتارکیے گئے بھارتی پائلٹ سے متعلق بھارتی صحافی شیواروڈ نے بھی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ بھارتی پائلٹ میگ 21 کا پائلٹ تھا اور ونگ کمانڈر ابھی نندن سے متعلق بھارتی حکومت جلد بیان جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں