رانا ثنا اللہ کا منشیات فروشی کا اعتراف ،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

2019 ,جولائی 24



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے تفتیشی افسر کو دیئے گئے بیان میں منشیات کا کاروبار کرنے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ سیاست میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے وہ اس کاروبار سے جڑے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں اے این ایف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے کہا وہ فیصل آباد میں مقامی افغانیوں سے نارکوٹکس لے کر دوسرے ڈرگ کا کاروبار کرنے والوں کو اسمگل کرتے تھے، پھر یہ ڈرگ بیرون ملک سمگل کی جاتی تھی۔رانا ثناکے وکیل جاوید اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ خبریں