ورلڈ کپ کا چرچا ۔۔۔ کپتان سرفراز احمد بھی میدان میں آگئے، محمد عامر کے بارے میں ناقابلِ یقین بات کہہ ڈالی

2019 ,اپریل 5



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر آج کل اپنی پرفارمنس کو لے کر مشکلات کا شکار ہیں ،وہ گزشتہ کئی سریزوں میں قومی ٹیم کے لیے زیادہ وکٹیں نہ لے سکے جبکہ پی ایس ایل میں بھی کوئی خاطر خواہ کار کردگی نہ دکھا سکے ،کرکٹ پنڈت بھی محمد عامر کی جانب سے وکٹیں نہ لیے جانے پر تنقید کر رہے ہیں ،اب کپتان سر فراز احمد نے بھی اس حوالے سے بات کی ہے ۔نجی نیوز چینل اے آر وآئی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ فاسٹ باولر محمد عامر کو کار کردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ پر توجہ ہے، میگا ایونٹ میں ٹیم فائٹ کرتی دکھائی دے گی،سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہیں، ورلڈ کپ سکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی، جلد کوچ اور سلیکٹرز سے سکواڈ پر مشاورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا فارمیٹ مشکل ہے، بھارت سے میچ اہم ہوتا ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے، ٹیم بہت اچھی ہے، خواہش ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں اگر ٹیم ورلڈ کپ نہیں بھی جیتتی تو گراونڈ میں فائٹ کرتی ہوئی نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں