2019 ,جولائی 9
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تجزیہ کار سلیم صافی نے اگر ویڈیو غلط نکلے تو پھر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے لوگوں کوسنگین ترین سزا دی جائے اور جج صاحب کوجب تک کلیئر نہیں ہوجاتے ، مقدمات کی سماعت نہیں کرنی چاہئے ۔ جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ملک یہاں تک آگیاہے کہ سلیم صافی اور ارشاد بھٹی سینئر تجزیہ کار بن گئے ہیں تو کیا اس ملک میں حاصل بزنجو کو رہبر کہنا زیادتی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر ویڈیو غلط نکلے تو پھر مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے لوگوں کوسنگین ترین سزا دی جائے اور جج صاحب کوجب تک کلیئر نہیں ہوجاتے ، مقدمات کی سماعت نہیں کرنی چاہئے ۔ سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں وزیر اعظم ہاﺅس میں نہیں رہوں گا، سرکاری جہاز استعمال نہیں کروں گا ۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے ریاست مدینہ کے وعدے نہیں کئے تھے ،یہ ڈرامے کب تک چلتے رہیں گے ؟ ان سے کیا غریبوں کے پیٹ بھرتے ہیں؟