بالی ووڈ کے نڈراداکار نصیرالدین شاہ نے ایک بارپھربھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا

2019 ,جنوری 6



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان اور بھارت میں آزادی اظہار پر قدغن کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے،، نصیر الدین شاہ نے کہا بھارت کے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بھارت کے ہر ایک شہری کو سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف مل سکے،نصیرالدین شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا بھارت کے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بھارت کے ہر ایک شہری کو سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف مل سکے، سوچنے کی، بولنے کی ،کسی مذہب کو  ماننے کی اور کسی بھی طرح عبادت کرنے کی آزادی ہو،، انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو برابر سمجھا جائے، ہر انسان کے جان و مال کی عزت کی جائے، ہمارے ملک میں جو لوگ غریبوں کے گھروں، زمینوں اور روزگار کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ حقوق کی بات کرتے ہیں، کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو یہ لوگ دراصل ہمارے اسی آئین کی رکھوالی کررہے ہوتے ہیں،، نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ اب حق کے لیے آواز اٹھانے والے جیلوں میں بند ہیں، فنکار ہوں، شاعر ہوں یا ادیب، سب کے کاموں پر روک ٹوک لگائی جا رہی ہے اور صحافیوں کو بھی خاموش کیا جا رہا ہے،، انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں، معصوموں کا قتل ہو رہا ہے، جہاں آئین و قانون کی بالادستی تھی وہاں اب اندھیرا ہے ،، نصیر الدین شاہ نے شکوہ کیا کہ ہمارے آئین کی کیا یہی منزل ہے؟ کیا اسی دن کے خواب دیکھے گئے تھے جہاں اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں،،

متعلقہ خبریں