2018 ,جنوری 24
انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے اصل ہاتھ کس کا ہے؟۔ سٹی پولیس کنٹرول روم کے مطابق ایکروپولس مال کے باہر کھڑی 21 موٹر سائیکلوں کو نذرآتش کیا گیا ‘ جہاں پی وی آر ملٹی پلیکس واقع ہے۔وہی مجمع ہمالیہ مال کے سامنے پہنچا جہاں کارنیول سینما ہے‘ مظاہرین نے یہ بھی متعدد موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کردیا۔ بعد ازاں اس مجمع نے الفا ون مال جہاں سینی پولس واقع ہے دس موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق لگ بھگ دو سو مظاہرین ایس جی ہائے پر واقع اپ مارکیٹ پہنچے جہاں انہوں نے ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی جبکہ گاڑیا ں بھی جلادیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان مظاہرین نے سینما پر پتھراؤ بھی کیا۔ واضح رہے کہ یہ سارے ہنگامے عین اس وقت ہوئے جب پدماوت کے خلاف احتجاج کرنے والی راجپوت کرنی سینا کے سربراہ لوکندرا سنگھ کلوی احمد آباد میں موجو د ہیں۔
پولیس کمشنر اے کے سنگھ کے مطابق تشدد کے یہ واقعات حیرت انگیز ہیں کیونکہ گجرات کے زیادہ ترسینما مالکان نے پدمات کی نمائش نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے جن میں ہنگامہ آرائی کا نشانہ بننے والے ملٹی پلیکس بھی شامل ہیں۔گجرات کے وزیراعلیٰ نتین پٹیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے شک اس فلم کا بائیکاٹ کریں لیکن پر امن رہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ پردیپ سنگھ اور سینئر منسٹر بھوپندرانش سے بھی اسی نوعیت کی اپیل کرائی گئ ہے ‘ دونوں کا تعلق راجپوت برادری سے ہے۔
دوسری جانب راجبوت کرنی سینا راج شیکھاوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان ہنگاموں کا تعلق ان سے یا ان کی جماعت سے ثابت ہوا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہنگامے راجپوت برادری کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔