وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے خواہشمند پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

2019 ,جولائی 24



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے واپسی کے بعد استقبال کا اعلان ہوتے ہی ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کو ایئر پورٹ گیٹ سے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے واپسی پر عوامی استقبال کا اعلان کیا گیا تو سکیورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے اور اسلام آباد ایئر پورٹ پرسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے براستہ دوحہ وطن واپس آئیں گے، نجی ایئر لائن کی پرواز صبح 3 بجے ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو ایئر پورٹ گیٹ سے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

    متعلقہ خبریں