میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کو بڑا جھٹکا، شاندار اعزاز سے محروم ہو گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ گلوکار کومعروف میوزیکل شو ”پیپسی بیٹل آف بینڈ “ کے ججز پینل سے ہٹا دیا گیا ۔ علی طفر، میشا شفیع اور فواد خان اس پینل میں شامل تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب علی ظفر کی بجائے سٹنگز اس بیٹل آف بینڈز میں ججز کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک پیپسی کی جانب سے آفیشل سٹیٹ منٹ سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کر دی تھی۔جبکہ دوسری جانب میشا شفیع اور ان کے شوہر محمود رحمان نے کینیڈا میں مستقل طور شفٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے مستقل طور پر کینیڈا میں مستقل رہائش اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں انہوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ ان کے بچوں کو کینیڈین حکومت نے پی آر کارڈ بھی جاری کردیئے ہیں جس کے بعد کینیڈا میں 2 سال 9 ماہ گزارنے کے بعد میشا شفیع اور ان کے شوہر کو بھی کینیڈین شہریت مل جائے گی۔واضح ہو کہ چند روز قبل میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تاہم علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔