تمام قیاس آرائیاں ختم: پاکستان میں صدارتی نظام کا نفاذ۔۔ حکومت پاکستان نے بالآخر رات گئے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,اپریل 27



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں صدارتی نظام کی افواہیں پھیلانے والوں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی ایسی افواہوں میں کوئی صداقت ہے۔ یہ صرف قیاس ارائیاں ہی ہین ، جنھیں اب ختم ہوجانا چاہیے ، ٹویٹر پیغام میں معاوں خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا لیگی ترجمان درخت گننے کے بجائے یہ بتائیں میاں صاحب اسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟، مایوس عناصر درختوں کی گنتی سے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صدارتی نظام کی افواہیں پھیلانے والوں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے۔ دوسری جانب بلین ٹری منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آمنے سامنے آگئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں اور 10 کروڑ پودوں کو بھی 5 ارب بنا دیا گیا ہے، شائد زبان پھسل گئی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے، پانچ ارب درخت اُسی سیارے پر لگائے گئے جہاں 50 لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 23 سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ عناصر درختوں کی گنتی کرکے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترجمان ن لیگ بتائیں جب سے ضمانت ملی ہے میاں صاحب کے دل کی حالت کیسے ٹھیک ہوگئی؟ اور اب یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں