ایک اور ستارہ ڈوب گیا۔۔۔ ماضی کی معروف اداکارہ چل بسی

2018 ,فروری 9



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): ماضی کی معروف اداکارہ نگار سلطانہ گنگارام ہسپتال میں کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئیں۔ وہ کچھ دن سے گنگارام میں زیرعلاج تھیں۔ ان کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا۔ آخری دنوں میں وہ سانس میں تکلیف کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج رہیں۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں۔ ان کا بیٹا کسی کمپنی کا سیل مین ہے جبکہ چھوٹی بیٹی ان کی دیکھ بھال کے لئے آخری دم تک ہسپتال میں ان کے ساتھ رہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے ادا کردی گئی۔

متعلقہ خبریں