بریکنگ نیوز : آصف زرداری نے عمران حکومت کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دے ڈالی

2019 ,فروری 20



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ہے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ اس حکومت کو وقت دیا جائے، لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر مملکت آصف زرداری نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ہے ، آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں ان ہاوس تبدیلی کا عندیہ دیا ہے ، اس حکومت کو وقت دیا جائے ، لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا ، موجودہ حکومت کو مزید وقت نہیں دیں گے ، آصف زرداری کا یہ بیان اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ بھارت نے کچھ بھی جارحانہ قدم اٹھایا تو پوری قوم ایک ساتھ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پاکستان دنیا میں مزید تنہا ہوچکا ہے ، بھارت کا ڈٹ کر مقابہلہ کرینگے آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جب وہ صدر تھے تب بھی پلوامہ جیسا واقعہ ہوا تھا اور ہم نے دنیا کو اپنے ساتھ رکھ کر ممبئی حملے جیسے واقعے کا سامنا کیا اور سفارتی سطح پر اسے ہینڈل کیا۔انہوں نے موجودہ حکومت نابالغ قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں نابالغ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے کچھ بھی جارحانہ قدم اٹھایا تو پیپلزپارٹی کے کارکن، عوام فوجی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، بھارت کی جانب سے پاکستان دنیا میں تنہا کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے دنیا میں تنہا ہوچکا ہے ، اورتحریک انصاف کی حکومت کے بعد پاکستان دنیا میں مزید تنہا ہوچکا ہے ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا تھا ، بھارت ہم پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا ، اگر کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ہر دور میں پیپلز پارٹی کو اپنوں نے ہی دغا دیا، ہمارے رہنماؤں کی گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کسی کی نشاندہی کیے بغیر کہا کہ بلاول بھٹو، بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے تم اس کو کیا ڈراؤ گیڈراؤ انھیں جنھوں نے کبھی جیل نہیں دیکھی۔انہوںنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں یہ سیکھیں اورکام کریں، ایسا نہیں ہے کہ ہم طاقت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، ہم چاہتے تھے موجودہ حکومت چلے اور لوگوں کے مسائل حل کرے۔ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے قدم کے ساتھ قدم بڑھائیں گے

متعلقہ خبریں