پاکستان نے ایشین کے بعد عالمی کپ کے فائنل میں بھی بھارت کو شکست دے دی

2019 ,جولائی 2



دوحہ (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے بعد ورلڈ ٹیم سنوکر کپ میں بھی بھارت کو شکست دے دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورلڈ ٹیم سنوکر کپ کا فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہوا۔

پاکستان کی جانب سے محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمی راوت کی ٹیم کو شکست دی۔ فائنل مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی۔ ورلڈ ٹیم سنوکر کپ میں 18 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کی ٹیم نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے مقابلے میں بھی بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں