نواز شریف کی صحت کا معاملہ، ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو معائنے کی درخواست دے دی

2019 ,جون 1



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعظم کے معائنے کی درخواست دے دی۔ ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر معائنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو درخواست دی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سنگین بیماری کے پیش نظر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مستقل میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کہ معائنے کیلئے ملنے کی اجازت دی جائے۔

 

خیال رہے کہ دو روز قبل مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اور جیل میں انہیں تین بار انجائنا کا اٹیک ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں