آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے تقرر کا اعلان کردیا گیا

2019 ,جون 16



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرو و تبادلے کردیئے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوکو ر کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کوجی ایچ کیو میں انجینئران چیف تعینات کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔

    متعلقہ خبریں