سعودی عرب میں کل پہلا روزہ ہوگا یا نہیں ؟ بالآخر حکومت نے اعلان کر دیا

2019 ,مئی 4



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ چھ مئی کو ہو گا ، عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں ہے ، اس لئے سعودی مملکت میں فرزندان اسلام پہلا روزہ پیر کورکھیں گے جبکہ آسٹریلیا میں بھی پہلا روز 6مئی بروز پیر کو ہوگا ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں بھی 5مئی کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے ، اس لئے پہلا روز سات مئی بروز منگل کوہوسکتا ۔ تاہم اب سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ چھ مئی کو ہو گا۔ ادھر رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے، رمضان المبارک 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی بروز اتوار بمطابق 29 شعبان المعظم کی شام بوقت نماز مغرب طلب کیا گیا ہے۔محکمہ مذہبی امور کے ذرائع مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی بروز اتوار کی شام بوقت نماز مغرب میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور ، کوئٹہ ، پشاور میں ان کے مقررہ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ملک بھر سے موصول شدہ شہادتوں اور رویت ہلال کمیٹی کےممبران کے فیصلہ کے مطابق مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمان میڈیا پر چاند کی رویت اور رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے آغاز کے بارے میں اعلان کریں گے۔دوسری طرف رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار 29 شعبان المعظم 05 مئی کی شام پاکستان کے کسی بھی علاقہ میں چاند دکھائی دینے کا قطعاً کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں