سانحہ کرائسٹ چرچ: وزیراعظم عمران خان تمام دکھی متاثرین کا سہارا بن گئے ۔۔۔ ایسا شاندار کام کر دکھایا کہ پوری دنیا عش عش کرا ٹھی

2019 ,مارچ 21



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور ان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے پر نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا ردعمل قابل تعریف ہے،  وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کو ٹیلی فون کیا، وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے 50 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ میں حکام کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے کہا کہ آپ نے اپنے رویے سے پاکستانیوں اور مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی پر بھی بات چیت ہوئی، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا ایرڈرن کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ ایک گہرے صدمے میں تھا، انہوں نے پاکستانی شہری نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعیم رشید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کئی شہریوں کی زندگیوں کو بچایا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے، مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں