2019 ,جولائی 23
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان محسوس کرتا تھا کہ ہم امریکہ کے اتحادی تھے اور ہم اسامہ بن لادن کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کر چکے تھے لیکن اسے ہمیں پکڑنا چاہیے تھا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے فوکس نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی نے معلومات فراہم کی تھیں جس کے باعث اسامہ بن لادن کی رہائش کے مقام تک پہنچا جا سکا ،اگر آپ سی آئی اے سے پوچھیں تو وہ بھی بتائیں گے کہ اسامہ کے حوالے سے آئی ایس آئی نے سب سے پہلے معلومات فراہم کی تھیں ۔عمران خان نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ پر امریکی حملے سے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا ،ہم نے امریکہ کے لیے اس جنگ میں 70ہزار جانیں قربان کی ہیں لہذا جس طرح سے امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ پر حملہ کیا ،اس سے پاکستان میں شدید غم و غصے کی فضا بنی تھی۔