جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان صلح ۔۔۔ یہ نیک کام عمران خان کے کس ٹائیگر نے کیا ؟

2019 ,اپریل 27



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان مصالحتی کوششیں شروع کر دی گئیں۔سینیٹر فیصل جاوید مصالحتی مشن پر میدان میں آ گئے ہیں۔ فیصل جاوید نے مصالحتی مشن کے تحت جہانگیر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق فیصل جاوید نے کہا کہ آپس کے اختلافات سے ورکر مایوس ہوتے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ میری طرف سے ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے، ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین سے واپسی پر ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی صلح کے مشن کے تحت ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان مصالحتی کوششیں شروع کر دی گئیں۔سینیٹر فیصل جاوید مصالحتی مشن پر میدان میں آ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں