ماہ نور بلوچ کے نئے روپ نے دھوم مچادی

2018 ,اپریل 16



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی 54 سالہ معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نئے روپ میں اپنی عمر سے بھی کئی گنا کم سن نظر آرہی ہیں اوران کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے 1993 میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’’ماروی‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا  لیکن انہوں نے  شہرت ’’دوسرا آسمان‘‘ سے حاصل کی جب کہ ادکارہ نے کئی ٹی وی سیریل میں جاندار اداکاری کرکے سب کواپنی صلاحیتوں کا گرویدہ بنایا اور 90 کی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا۔

ماہ نور بلوچ نے پاکستانی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کی اور اداکاری کے جوہر دکھائے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ اداکارہ نے ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل ہی کم عمری میں ہی شادی کرلی تھی اور وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں۔

ماہ نوربلوچ کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی ڈھلتی عمر کے باوجود بھی کم سن نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو ہر طرف ان کا چرچا ہوگیا۔

اداکاہ ماہ نوربلوچ نئی تصاویر میں 20 سالہ خوبرو دوشیزہ نظر آرہی ہیں اور ان کے اس نئے روپ پر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں